کراچی( آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مین 36 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 85 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
سٹاک مارکیٹ سے بھی آج ابھی تک کوئی خوشخبری نہیں آئی ہے ۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 42 ہزار 334 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی آئی اور پھر اس نے اپنا سفر نیچے کی طرف شروع کر دیا ۔ 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 256 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔