سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا سے تعلق رکھنے والی معروف مذہبی شخصیت سجادہ نشین درگاہِ عالیہ سیال شریف حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی انتقال کر گئے۔ حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کا تعلق ضلع سرگودھا کے گاؤں سیال شریف سے تھا وہ درگاہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین تھے، وہ 1988 سے لے
کر 1993 تک سینٹ کے ممبر بھی رہے۔وہ عقیدت مندوں کا ایک وسیع حلقہ رکھتے تھے، انہوں نے ن لیگ کی حکومت کے دوران ختم نبوتؐ کے سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کئی اراکین اسمبلی جن کا تعلق ن لیگ سے ہے ان کے استعفے اپنے اس ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔