لاہور (آن لائن) لاہور پولیس نے سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تفتیشی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں سانحہ کے مرکزی ملزم عابد کی فرار ہونے کی ذمہ داری پولیس نے میڈیا پر ڈال دی ہے ،رپورٹ کے مطابق واقع ہونے کے بعد میڈیا نے خبر چلائی تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد علی اپنی بیوی کے ساتھ فرار ہوگیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم عابد کے عابد کے دو ساتھیوں شفقت اور اقبال عرف بالا مستری کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے 55افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر 66 چھاپے مارے۔