اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ستمبر ستم گر بن گیا، مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) ستمبر ستمگر بن گیا،وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کے باوجود مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں0اعشاریہ 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شماریات بیورو کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار

اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے کیدوران مہنگائی کی شرح میں0اعشاریہ37 فیصد اضافہ ہو کر مہنگائی کی شرح9 اعشاریہ 04 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،17 سے 23 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں 11اعشاریہ 70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اور ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران 6 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ جبکہ رواں ہفتے 23اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے کے دوران دالیں،مصالحہ جات،انڈے مہنگے ہو گئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران گندم کا آٹا،برائلر مرغی بھی مہنگی ہوئی،رواں ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 4روپے مہنگے ہوئے اور دو ہفتوں کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 14روپے تک اضافہ ہوا، رواں ہفتے کے دوران دال مونگ ساڑھے 13،دال ماش 7روپے 70پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ گندم کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا۔دستاویز میں مزید کہا گیا کہ رواں ہفتے کے دوران برائلر مرغی فی کلو 22 روپے مہنگی ہو گئی جبکہ رواں ہفتے کے دوران بکرے کا گوشت 6 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔رواں ہفتے کے دوران تازہ دودھ ،دہی ،خشک دودھ بھی مہنگا ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…