اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد ایک بار پھر مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا اور جمعہ کو کاروبار اتار چڑھائو کے بعد مندی پر ختم ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 35ارب36کروڑ روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست کارکردگی کا تسلسل جاری تھا، گزشتہ تین کاروباری

روز کے دوران کاروبار میں تیزی کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، صرف دس بجے کے قریب انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 42854.01 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن اس کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث انڈیکس مندی زون میں چلا گیا ِ جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا،ایک موقع پر انڈیکس222پوائنٹس کی تیزی سے 42869پوائنٹس تک بھی پہنچالیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور مندی بڑھتی ہوئی 42500پوائنٹس سے نیچے بھی چلی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 116.68 پوائنٹس کی مندی کے بعد42530.67 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس25.54پوائنٹسکم ہو کر18071.14پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 134.16پوائنٹس کی کمی سے30246.21 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس412.63پوائنٹس کے خسارے سے67986.88پر بند ہوا۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت کم رہا اورکاروبار کے دوران52کروڑ61 لاکھ86 ہزار254 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو88کروڑ49 لاکھ62 ہزار929 حصص کے سودے ہوئے تھے۔ گزشتہ روز431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں170کمپنیوں

کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ249میں کمی اور12کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ35ارب36کروڑ83لاکھ76ہزار850 روپے بڑھ کر80کھرب کی سطح سے نیچے گر کر79 کھرب74 ارب21کروڑ41لاکھ 3ہزار306روپے رہ گیا۔کاروباری اعتبار سے نمایاں سرگرمیاں جن کمپنیوں میں رہیں ان میں حیسکول پیٹرول،بائیکو

پیٹرولیم،پاک انٹرنیشنل بلک،کے الیکٹرک، پیس پاکستان لمٹیڈ،ٹی آر جی پاکستان لمٹیڈ،کریس اسٹار انشورنس، فوجی فوڈز لمٹیڈ،بینک آف پنجاب اور پی ٹی سی ایل شامل ہیں ۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے نمایاں تیزی یونی لیور فوڈز اور سفائر ٹیکسٹائلکے شیئرز میں رہی جنکے

دام600.00روپے اور52.08روپے بڑھ کر بالترتیب13500.00روپے اور881.99وپے پر پہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی نیسلے پاکستان اوربھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں رہی جنکی قیمتیں325.99روپے اور64.99روپے گھٹ کر بالترتیب6650.01روپے اور925.01روپے رہ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…