منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک سے منگوائے پارسل سے بچھو برآمد، لڑکی کو ڈس لیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک لڑکی کے بیرون ملک سے منگوائے پارسل سے بچھو نکل آیا جس نے رات کے وقت لڑکی کے کندھوں اور گردن پر ڈس لیا مگر زہرکا اثر کم ہونے کی وجہ سے لڑکی بچ گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ سعودی دوشیزہ منیرہ سلیمان کے ساتھ پیش آیا،

انہوں نے بتایاکہ مجھے کچھ کمپیوٹر اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی ضرورت تھی۔ میں نے ان کے لیےاندرون ملک اور بیرون ملک سے آن لائن آرڈر منگوائے۔اتفاق سے تمام آرڈر ایک دن اسے گھر پرموصول ہوئےمیںنے بعض پارسل کھول کے چھوڑ دیے۔ رات کو سو جانے کے بعد اچانک اس کے جسم میں تکلیف ہوئی۔ جاگنے پراس نے محسوس کیا کہ اس کی گردن اور کندھے پر کسی چیز نے ڈنگ مارا ہے۔ مجھے ایسے لگا کہ میرے جسم میں کوئی کانٹا چبھا ہے۔ اسی دوران اس نے دیکھا ایک چھوٹا بچھو اس کے جسم کے ساتھ چپکا ہوا ہے۔ اس نے جلدی سے بچھو کو اتار کرایک ڈبے میں بند کیا اور ساتھ بچھوں اور سانپ کی ویکسینیشن مرکز کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد الاحیدب سے رابطہ کیا اور انہیں ساری صورت بتائی۔ انہوں نے تسلی دی کہ علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچھو میں زہرکا اثر کم تھا۔ اللہ نے اسے یقینی موت سے بچا لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…