اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب کے لوگ تو اپنی ناک پر بیٹھی ہوئی مکھی نہیں اڑا سکتے ،نیب کو کہاں سے چلایاجا رہا ہے، رانا ثنا اللہ کا انکشاف

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نیب کے لوگ تو اپنی ناک پر بیٹھی ہوئی مکھی نہیں اڑا سکتے ، نیب کو بنی گالا اور وزیراعظم ہائوس سے چلایا جارہا ہے ،نیب کے چیئرمین سمیت سارا ادارہ حکومت سے بلیک میل ہو رہا ہے ،نیب کے افسران اپنی نوکری کے ہاتھوں مجبور ہیں اور اپنے ضمیر کے خلاف کام کر رہے ہیں،مکافات عمل

شروع ہو چکا جو گڑھا نواز شریف کے لئے کھودا گیا اب حکومت کا اس میں گرنے کا وقت آ گیا ہے،عمران خان جن کے کہنے پر کنٹینر پر باتیں کرتے رہے ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،میں دعوے سے کہتا ہوں صرف نیب نہیں تمام ایجنسیاں دو سال سے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں لیکن ایک روپے کی ایسی پراپرٹی سامنے نہیں لا سکے جو میں نے ڈیکلیئر نہ کی ہو ،میڈیا کو مینج کرنے کے لئے میر شکیل الرحمان کو شکایت کی تصدیق کے مرحلے پر ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے جبکہ اپوزیشن کو ڈرانے کے لئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ نیب لاہور کے دفتر میں پیشی کے موقع پر میڈای سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ نیب کے پاس پوچھنے کے لئے کچھ ہے ہی نہیں ، یہ پوچھا جارہا ہے کہ پراپرٹی کتنے کی خریدی ہے ، اگر میں نے کوئی پراپرٹی خریدی ہے تو اس کی قانون کے مطابق دستاویزات بنی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نیب کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے،اصل مجرم بنی گالا یا وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھے ہیں ، نیب کا ایکشن صرف اپوزیشن کے خلاف ہوتا ہے ، حکومتی کے خلاف تحقیقات کا اعلان ، عثمان بزدار کو طلب کیا جانا یہ صرف بیلنس کرنے کے لئے ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نیب کے لوگ بالکل اسی طرح مجبور ہیں جیسے دوسرے لوگ مجبور ہیں ، نیب والے تو اپنی ناک پر بیٹھے ہوئے مکھی تک نہیں اڑا سکتے ،نیب کوئی احتساب کا

ادارہ نہیں، نیب صرف پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادرارہ ہے ،پارلیمنٹ میں 224 اپوزیشن اور 215 حکومت کے ارکان ہیں،نیب صرف ارکان کو مینج کر رہا ہے،چیئرمین نیب سمیت نیب کا ڈپٹی ڈائریکٹر سب بے چارے حکومت سے بلیک میل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 ستمبر کو اپوزیشن کی اے پی سی ہونے جارہی ہے جس میں حکومت کے خلاف موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔ انہوں نے

کہا کہ گڈ گورننس کی پاداش میں آئی جی تبدیل ہوا ہے ، کیا حکومت کی اپنی کوئی گڈگورننس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک خود بیان کر رہے ہیں اور کچھ اعلی منصب پر فائز لوگوں کے نام بتا رہے ہیں ،ارشد ملک نے سب کچھ خود بتا دیا ہے ،نواز شریف اس سزا کے خلاف سرنڈر کریں جس کا جج کہتا ہے کہ میں نے بلیک میل ہو کر سزا سنائی ،نواز شریف اپنا علاج کروائیں پھر وآپس آئیں ۔ انہوں نے

کہا کہ عاصم سلیم باجوہ صاحب نے خبر پر اپنا موقف دیا،جے آئی ٹی بنائیں اور قانون کے مطابق انکوائری کریں ، یہ مکافات عمل ہے ،جو گڑھانواز شریف کے لئے کھودا گیا اس کا منہ کھلا ہے اور اب حکومت کا اس میں گرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز شریف گروپ ہے اس میں کوئی شین اور کوئی میم نہیں ،عمران خان کا راولپنڈی کا جو دوست ہے وہ شیطان کا بھی دوست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…