اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں ترسیلات زر دبائو کا شکار، کرنٹ اکائونٹ خسارہ  بڑھ جائے گا،ریٹنگ ایجنسی فچ کی تازہ رپورٹ جاری

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی وبا اور عالمی معاشی سست روی کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں ترسیلات زر دبائو کا شکار رہیں گی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ جائے گا۔اپنی تازہ ترین رپورٹ میںریٹنگ ایجنسی فچ نے کہاکہ

بیرون ملک مقیم کارکنان کی جانب سے ترسیلات زر میں ممکنہ کمی اور اس کے نتیجے میں 2020 کے دوسرے نصف میں بیرونی فنانسنگ کی زیادہ ضرورت کریڈٹ ریٹنگ پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔فچ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون اور جولائی میں زیادہ بلند ترین ترسیلات زرکی وجہ عارضی عوامل تھے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے بیرون ممالک میں بے شمار لوگوں کے ملازمتوں سے محروم ہونے ، آمدن میں کمی اور تیل کے نرخوں کے عالمی بحران کی وجہ سے ترسیلاتِ زر میں کمی متوقع ہے۔فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں ترسیلات زر دبائو کا شکار رہیں گی، رواں ششماہی ایشیا پیسیفک ممالک کی ترسیلات زر میں 12 فیصد کمی آئے گی۔ریٹنگ ایجنسی کے مطابق فلپائن، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7 سے 10 فیصد تک متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…