جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد دوبارہ زبردست تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں اربوں کا اضافہ

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس272.75پوائنٹس کے اضافے سے42295.75پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ62.90فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب 48لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص

کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.21فیصد کم رہا۔گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42400پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس272.75پوائنٹس کے اضافے سے 42295.75پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 80.09پوائنٹس کے اضافے سے17998.72پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 213.92پوائنٹس کے اضافے سے29962.82پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز434کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 273کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 134میں کمی اور27میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر79کھرب 9ارب89کروڑ1لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز500روپے کے اضافے سے13000روپے اورنیسلے پاکستان189روپے کے اضافے6499روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر فائبر63.15روپے اورسیپ ہائر ٹیکس40.98روپے کی کمی سے باالترتیب 778.85روپے اور800.02 روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…