جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائلائسس مشین تیار،بغیر کسی تکلیف کے مریض گھر میں ہی ڈائلائسس کرسکیں گے

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت آئی ٹی کے تعاون سے پاکستان کی پہلی بلڈ لیس ڈائلائسس مشین تیار کرلی گئی۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہاکہ اس ڈائلیسس مشین سے مریض گھر میں ہی بغیر کسی جسمانی تکلیف کے ڈائلاسس کر سکیں گے۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہاکہ

مشین کی تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد اس کی کمرشل بنیادوں پر تیاری ہوگی، مشین وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائٹ سیڈ اور اینجل انویسٹرز کی مالی معاونت سے تیار کی گئی۔وفاقی وزیر سید امین الحق کو میڈیکل ڈوائسز کمپنی بائی اونکس (Byonyks) کے بانی فرخ عثمان کی بریفنگ دی گئی ۔ سید امین الحق نے کہاکہ انقلابی مشین کی تیاری پر ٹیم بائی اونکس مبارکباد اور تعریف کی مستحق ہے، اس طرح کے انقلابی اقدامات ہی ملک و قوم کو آگے لے جانے کا باعث بنیں گے۔وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام نے کہاکہ اس مشین سے مہنگے طرز علاج سے نجات اور عام آدمی کو فائدہ ہوگا ، جلد ہی تمام متعلقہ امور کی تکمیل کے بعد مشین کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہاکہ وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی تیکنیکی تربیت کے ساتھ عوام کی خدمت میں کوشاں ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…