اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر سٹاک مارکیٹ دوبارہ مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس165.11پوائنٹس کی کمی سے42188.11پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ53.46فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں

10ارب 17کروڑ88لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 17.55فیصد کم رہا۔گزشتہ روز توانائی شعبے میں گردشی قرضے بڑھنے،اگست میں ملکی برآمدات میں کمی اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں منفی رجحان کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42290پوائنٹس کی بلند اور 41922پوائنٹس کی نچلی پر آگیاتاہم مجموعی طور پر مندی غالب آگئی کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس165.11پوائنٹس کی کمی سے42023پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 113.16پوائنٹس کی کمی سے17918.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31.60پوائنٹس کی کمی سے 29748.90پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز419کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 180کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 224میں کمی اور15میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی گھٹ کر78کھرب 54ارب88کروڑ53لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز367روپے کے اضافے سے12500روپے اوررفحان میظ92.50روپے کے اضافے8192.50روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان65روپے اورجے ڈی شوگر18.37روپے کی کمی سے باالترتیب 6310اور226.63 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر سٹاک مارکیٹ دوبارہ مندی کا شکار ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…