اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے ایک نجی ہسپتال نے فیس ادا نہ کرنے پر نوزائیدہ بچے کو فروخت کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 24 اگست کو ایک رکشہ ڈرائیور آگرہ کے پرائیویٹ ہسپتال میں اپنی بیوی کو لے کر گیا جسے بیٹا پیدا ہوا۔
25 اگست کو جب خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے لگے تو ڈاکٹر نے 35 ہزار روپے کا بل تھمادیا۔ غریب رکشہ ڈرائیور کے پاس کل 500 روپے تھے جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ پیسے دو یا بچہ دو۔ہسپتال عملے نے زبردستی ماں اور باپ کے انگوٹھے لگا کر انہیں 65 ہزار روپے دے کر ہسپتال سے بھگادیا ۔ غریب رکشہ ڈرائیور نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت حرکت میں آگیا اور ہسپتال کو سیل کردیا جبکہ بچے کی بازیابی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے، پولیس کو ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں مل پائی،