قاہرہ(آن لائن)مصری عوام نے ترک صدر طیب اردگان کو مسلم دنیا کا ہر دلعزیز رہنما قرار دیدیا۔مصر میں حالیہ ایک سروے کیا گیا جس میں مصری عوام سے مسلم دنیا کے لیڈر سے متعلق پوچھا گیا۔ یہ سروے ایریڈا نامی ایک ادارے نے کیا۔ مصری عوام نے اپنے صدر عبدالفتح السیسی کو
ایک ناکام حکمران بتایا۔ ایک تہائی مصری عوام نے ترکی کو مسلمان دنیا کا رہنما قرار دیا۔سعودی عرب کو صرف 10 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔ سروے میں یہ بات واضح ہو گئی کہ مصر اور سعودی عرب کا ترکی کے خلاف زہریلا پروپیگنڈے کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ سروے میں مصری عوام نے صدر السیسی کے بطور حکمران خوشی کا اظہار نہیں کیا۔ مصری عوام کا کہنا تھا کہ عبدالفتح السیسی نے مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور ملک پر فوج نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا۔سروے میں 49 فیصد مصریوں کا کہنا ہے کہ اگر آج دوبارہ انتخابات ہو جائیں تو وہ کسی صورت السیسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔سروے میں 15 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ ترکی کے لئے ہر وقت لڑنے کو تیار ہیں۔