بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک ،مسجد الحرام میں مفت وائی فائی کی سہولت

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ المکرمہ(نیوزڈیسک) مسجد الحرام میں آنے والے زائرین مسجد کے احاطے کے اندر مفت وائی فائی سروس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اس تیکنیکی خدمات کے سلسلے کا ایک حصہ ہے، جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے معاملات کی ذمہ دار پریزیڈنسی کی جانب سے متعارف کرائی جارہی ہیں۔ اس پریزیڈنسی میں مرکز برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بندر الخزیم کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام کے احاطے میں مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کامقصد پریزیڈنسی کے عملے اور عازمین کے درمیان آن لائن رابطوں کو استوار کرنا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریزیڈنسی کا عملہ اس مقبولِ عام وائرلیس نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسجد الحرام کے عازمین کو رہنمائی اور آگاہی کے پیغامات پر مبنی ٹیکسٹ میسیجز بھیجے گا۔بندر الخزیم نے بتایا کہ مطاف (بیت اللہ کے گرد طواف کا حصہ) میں عازمین کے لیے بلوٹوتھ سروس بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ تاکہ طواف کی ادائیگی کے دوران وہ یہ جان سکیں کہ بیت اللہ کے گرد وہ کتنے چکر لگا چکے ہیں۔ یہ سروس مکہ کی امّ القریٰ یونیورسٹی کے مرکز برائے جدید ٹیکنالوجی کے تعاون سے متعارف کرائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’’پریزیڈنسی نے مسجدالحرام میں افطاری کی آن لائن بکنگ کی تجدید اور اجراء کی سرووس بھی متعارف کرائی ہے۔ تاکہ عازمین اور افطاری کا سامان سپلائی کرنے والی کمپنیاں دونوں اس سروس کا فائدہ اُٹھاسکیں۔‘‘ بندر الخزیم اعلان کیا کہ ایک نئی سہولت متعارف کرائی جارہی ہے، جس کے ذریعے اعتکاف کی ادائیگی کی الیکٹرانک رجسٹریشن عربی، انگلش، فرانسیسی، اردو، ترکی اور فارسی زبانوں میں کرائی جاسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی ایک اور سہولت ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے، جو مسجد

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…