ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب راحیل شریف کو عمران خان کی جگہ وزیراعظم بنانا چاہتا ہے؟ غیر ملکی ویب سائٹ کاتہلکہ خیز دعویٰ

datetime 31  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرملکی نیوز ویب سائٹ alaraby.co.uk نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں پڑنے والی دراڑ نے سعودی حکومت کو وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کی حمایت کرنے پر مجبور کر دیا اور سعودی حکومت انہیں عمران خان کی جگہ وزیراعظم بنوانا چاہتی ہے۔

ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کچھ پاکستانی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت، سعودی عرب کی قیادت میں بننے والی اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر جنرل(ر) راحیل شریف کو پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے لیے تیار کر رہی ہے اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے سعودی حکومت کے ترجیحی امیدوار بن چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین روایتی تعلقات تھے لیکن مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دونوں کے تعلقات میں تلخی آئی۔ پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کومقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سعودی عرب کوغیرفعالیت کا موردالزام ٹھہرایا اور بار بار اس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم کا ایک اجلاس بلائے جس کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا جائے اور بھارت پر دبا ڈالا جائے۔ پاکستان کے اس مطالبے سے تنگ آ کر سعودی قیادت نے پاکستان کو دیئے جانے والے 6.2ارب ڈالر قرض کی اقساط اور تیل کی فراہمی روک دی اور پہلے سے دیئے گئے 1ارب ڈالر وقت سے پہلے ہی واپس مانگ لیے۔رپورٹ کے مطابق اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے 17اگست کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا۔اس دورے سے چند دن پہلے ہی پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کشمیر کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم کے ردعمل کی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…