جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چھ سوسال پرانے شاہ بلوط کے درخت نے سربیا میں اہم ترین قومی منصوبہ رکوادیا

datetime 1  جولائی  2015 |

بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا میں 600 سال پرانے شاہ بلوط کے درخت پر تنازعے کے باعث موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ روک دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربیا میں دارالحکومت بلغراد کو ساحل سمندر سے منسلک کرنے کے لئے موٹر وے تعمیر کی جارہی ہے، سیکڑوں کلو میٹر طویل اس موٹر وے کے راستے میں ایک قدیم درخت آگیا 600 برس قدیم اس درخت کو مقامی افراد بہت مقدس سمجھتے ہیں، اس درخت کو بچانے کے لئے موٹر وے کا راستہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔2013 میں درخت کو بچانے کے لیے اس کی جڑوں کو سٹیل کی تعمیر کے ذریعے محفوظ کردیے جانے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاکہ بھاری گاڑیوں کی آمدو رفت سے اسے نقصان نہ پہنچے لیکن اس ضمن میں حکومت نے کوئی اقدام نہیں کئے، صورت حال یہ ہے کہ درخت کے قریب موٹر وے کی تعمیر رک گئی ہے۔سربیا کے وزیر تعمیرات کے مطابق سربیا کوئی امیر ملک نہیں ہے کہ ایک درخت کے لئے کسی شاہراہ کا راستہ ہی تبدیل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخت کی ایک شاخ دوسری جگہ لگائی جائے تاکہ یہ پیڑ دوسری جگہ پر زندہ رہے تاہم مقامی افراد اس تجویز سے متفق نہیں اوران کا کہنا ہے کہ اگر وزیر تعمیرات میں ہمت ہے تو وہ خود آکر پیڑ کو کاٹ کر دکھائیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…