جدہ (آن لائن) سعودی عرب کی ٹریفک پولیس نے خبرادر کیا ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر 5 سو ریال تک چالان کیا جاتا ہے۔ ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی میں 10 برس سے کم عمر بچے کو تنہا چھوڑیں نہ ہی انہیں مخصوص کرسی کے بغیر گاڑی میں سوار کیا جائے۔گاڑی میں کم عمر بچوں کو تنہا چھوڑنے پر
300 سے 500 ریال تک چالان کیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق گاڑیوں میں کم عمر بچوں کو مخصوص کرسی کے بغیر بٹھانا بھی قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔بچوں کے لیے مخصوص کرسی نہ ہونے کی صورت میں کوئی شخص بچے کو عقبی سیٹ پر لے کربیٹھے۔ ڈرائیونگ سیٹ کے برابر والی سیٹ پر تنہا بچوں کو سوار کرانا بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔