ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

بچپن سے سنا تھا کہ مومن کبھی ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بچپن سے سنا تھا کہ مومن کبھی ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا،پتہ نہیں مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے،بارہا کہہ چکا ہوں کہ مولانا اگلے تین سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں۔

جھوٹوں کے آئی جی شہباز شریف نے کل قوم کے سامنے دو بہت بڑے جھوٹ بولے،پہلا جھوٹ یہ کہ انہوں نے نواز شریف کی آٹھ ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی،دوسرا جھوٹ “ن لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی” کا مضحکہ خیز پہاڑا تھا۔ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کے حوالے سے اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2023 میں بھی کے پی کے کی طرف سے مولانا کو مینڈیٹ دیئے جانے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی اور وہ اگلے انتخابات میں بھی اسی طرح بے روزگار ہی رہیں گے اور بے مقصد ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دو دونی بتیس اور چار دونی چھتیس کے پہاڑے کی طرح یہ پہاڑا بھی عوام کے سر کے اوپر سے گزر گیا عوام اب کسی کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں وہ آئندہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو ہی ووٹ دینگے اور اگلی بار پھر وزیراعظم عمران خان ہی ہونگے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ ہائیکورٹ سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت پر شہباز شریف نے ضمانت دی یو ٹرن کی باتیں کرنے والے شہباز شریف دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑ یو ٹرن لے رہے ہیں ،منافقت، دھوکہ دہی، دو نمبری اور جھوٹ ن لیگی قائدین کی عادتِ ثانیہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے سنا تھا کہ مومن کبھی ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا،پتہ نہیں مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے،بارہا کہہ چکا ہوں کہ مولانا اگلے تین سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…