اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے تشکیل انکوائری کمیشن ایک ماہ گزرنے کے باوجود کام کا آغاز نہ کرسکا

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے تشکیل انکوائری کمیشن ایک ماہ گزرنے کے باوجود کام کا آغاز نہ کرسکا، وزیراعظم نے جلد از جلد انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی،دو ممبران نے کمیشن میں شامل ہونے سے معذرت کی تو نئے ممبران کو شامل کرلیا گیا۔

ملک میں پٹرول بحران کیوں پیدا ہوا،وجوہات کیا تھیں، آئل مارکیٹنگ کمپنوں نے سپلائی انتہائی محدود کیوں کی؟، ایک ماہ گزر گیا، لیکن انکوائری کمیشن اپنی تحقیقات شروع نہ کرسکا۔دو ممبران راشد فاروق اور عاصم مرتضی نے کمیشن میں شامل ہونے سے معذرت کرلی تو حکومت نے سابق ڈی جی آئل صابر حسین اورملک امجد سلیم کو کمیشن میں شامل کردیا۔عاصم مرتضی چیف ایگزیکٹو پٹرولیم انسٹیٹیوٹ جبکہ راشد فاروق سابق ممبر آئل ہیں ، انکوائری کمیشن کے ارکان کی تبدیلی کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری بھی حاصل کرلی گئی۔وزیراعظم نے پٹرول بحران کی انکوائری جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی ، امید ہے 7 رکنی انکوائری کمیشن ایک ماہ کی تاخیر کے بعد رواں ہفتے تحقیقات کا آغاز کرے گا ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش انکوائری کمیشن کی سربراہی کریں گے ۔اٹارنی جنرل آفس، آئی بی کے نمائندے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بھی کمیشن میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…