انقرہ (آن لائن) ترکی اور یونان نے بحیرہ روم کے مشرق میں الگ الگ جنگی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ کچھ عرصے سے ان ہمسایہ ممالک کے درمیان گیس کے ذخائر کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
یونان نے کریٹ جزیرے کے جنوب میں ایک فوجی مشق کا آغاز کیا ہے۔ جواب میں ترک وزارت دفاع نے بھی اسی علاقے میں اپنی الگ مشقیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ کشیدگی میں کمی کے لیے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس فوری طور پر ترکی اور یونان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔