پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

موجیں ختم سعودی عرب میں سرکاری ملازمین کب سے دفاتر آئینگے ، حکومت نے تاریخ کااعلان کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین 30 اگست کو دفاتر میں لوٹ آئیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے کام پر لوٹنے کا فیصلہ

مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں کرونا وائرس کی صورت حال اور صحت کے اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق سرکاری ادارے اور حکام اپنے بعض ملازمین کو گھروں ہی سے کام کی ذمے داری تفویض کرسکتے ہیں لیکن اس کی پانچ شرائط ہوں گی پہلی یہ کہ کسی سرکاری ادارے کے ملازمین کی کل تعداد میں سے صرف 25 فی صد تک اپنے گھروں سے یا دور رہ کر کام کرسکیں گے۔دوسری یہ کہ متعلقہ سرکاری ایجنسی یا ادارہ ان ملازمین کو ایسے وسائل مہیا کرے گا جن کی بدولت وہ کسی دور جگہ سے کام کرسکیں۔تیسری یہ کہ جن سرکاری اداروں یا محکموں میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے زیادہ خطرات ہیں،ان کے ملازمین اپنے گھروں سے یا کسی دور مقام سے ہی کام جاری رکھیں گے۔چوتھی یہ کہ سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری کے اوقات لچک دار ہوں گے اورپانچویں یہ کہ دفاتر میں حاضری یا شناخت کے لیے انگلی سے داب کر نشان لگانے کی شرط معطل کردی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…