اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے بعد درجہ حرارت میں تو کمی آگئی ہے لیکن اس کے اثرات اب بھی برقرار ہیں جس کی وجہ سے لو لگنے سے آج بھی 8 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال کراچی میں زیرعلاج لو لگنے سے متاثرہ 5 افراد دم توڑ گئے جب کہ عباسی شہید اسپتال میں بھی 3 مریض جاں بحق ہوگئے، شہرمیں گرمی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 13 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔





















