جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اب ہونگے موبائل فون مزید سستے معروف کمپنی کا پاکستان میں پہلاموبائل پلانٹ قائم کرنے کا اعلان

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں پہلے موبائل فونز اسمبلنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سام سنگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے

لکھا کہ اسمارٹ فون کی پاکستان میں تیاری کے سلسلے میں ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) اور موبائل پالیسی وضع کرلی گئی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا کہ سام سنگ کے اعلیٰ حکام نے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اپنے اسمارٹ فون اسمبلنگ پلانٹ کے قیام کے عمل کو تیز تر کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔قبل ازیں ہواوے، نوکیا اور سام سنگ کے اعلیٰ حکام نے 30 جنوری کو ایف بی آر، پی ٹی اے اور انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں اپنے پلانٹس لگانے کی خواہش ظاہر کی تھی، پاکستان میں موبائل فون کی تیاری سے قیمتیں گرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی پہلی موبائل فون پالیسی کی منظوری دی تھی، یہ منظوری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے انٹرنیٹ آلے کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ کے نظام (DIRBS) کو متعارف کرانے کے بعد دی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…