جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کراچی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا،تانے بانے  کہاں سے ملتے ہیں ؟مصطفی کمال بھی بول پڑے

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاقی کراچی کے معاملے میں نہ آئے۔ کراچی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا، ان سازشوں کے تانے بانے را سے ملتے ہیں جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے اسی طرح کراچی کی تقسیم بھی نامنظور ہے۔احتساب عدالت کراچی میں کلفٹن پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس ک

سماعت  کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   صوبائی خودمختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا ہے جبکہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خودمختاری دی گئی، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نچلی سطح پر اختیارات تقسیم کیوں نہیں کرتے؟ صوبائی خود مختاری ٹاوَن اور کونسلز تک جانی چاہیے۔ کراچی والوں کو تو پینے کے لیے صاف پانی بھی نہیں مل رہا۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ سندھ دھرتی ہمارے لیے بھی ماں کا درجہ رکھتی ہے۔ صوبے پی ایف سی ایوارڈ کیوں نہیں دے رہے؟ کراچی کے تو 6 ٹکڑے کر دیے گئے۔اختیار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات صوبے کے لوگوں اور یوسیز تک نہیں گئے اور وسائل کی تقسیم تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاق کراچی کے معاملات میں نہ آئے  کراچی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا، ان سازشوں کے تانے بانے را سے ملتے ہیں جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے اسی طرح کراچی کی تقسیم بھی نامنظور ہے۔  کراچی کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے، صوبوں کو جو وسائل ملے ہیں وہ وزیر اعلی ہاوس تک محدود ہوگئے ہیں۔سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے بانی ایم کیوایم کو پھر کراچی کی تباہی کا ذمہ دار ٹہرایا اور اس معاملے کے پیچھے را کی سازش کو بھی بے نقاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کے پاکستان موجودہ طرز حکمرانی کے تحت مزید نہیں چل سکتا ہے، ملک میں الیکٹورل ریفارمز کی ضرورت ہے، کراچی میں بجلی کی بہتری کیلیے دیگر آپشن پر بھی غور کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…