منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

زمبابوے کے صدر نے براک اوباما کو شادی کی پیش کش کرڈالی

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت کیا ملی کہ ہم جنس شادیوں کے مخالف زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے امریکا پر برس پڑے اور انہوں نے غصہ میں کہہ دیا کہ اگر ایسا ہے تو وہ سب سے پہلے امریکی صدر براک اوباما کو شادی کی پیش کش کرتے ہیں۔رابرٹ موگابے ہم جنس پرستی کے سخت مخالف ہیں اور انہوں نے امریکی اعلی عدالت کی جانب سے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے پر سخت تنقید کرتے ہوئے عجیب انداز اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر کو شادی کی پیش کش کردی۔سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں رابرٹ موگابے کا کہنا تھا کہ وہ امریکا جاکرگھٹنوں کے بل بیٹھ کر براک اوباما کا ہاتھ مانگیں گے
مزیدپڑھیے:امریکا میں پالتو چوہوں کیلئے باربی کیو کی خصوصی دعوت
اور انہیں شادی کی پیش کش کریں گے۔موگابے کا امریکی عدالت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ جب ہمارا مذہب انسانیت کو اس بے ہودہ عمل سے روکتا ہے تو خود کو عیسائی کہنے والے اس عمل کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پر اس وقت شیطانوں کی حکومت ہے جو عظیم امریکی قوم کو بد تہذیب بنا رہے ہیں اورشاید یہ ان کے خاتمے کی جانب ایک قدم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…