ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

چین کی دنیا کا پہلا 2 نشستوں والا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کی منصوبہ بندی ،کن جدید خصوصیات کا حامل ہو گا؟ جانئے

datetime 17  اگست‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی)چین نے دنیا کا پہلا 2 نشستوں والا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کی منصوبہ بندی شرو ع کر دی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین اپنے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 20 پر مبنی 2 نشستوں والے طیارے کی تیاری پر کام کررہا ہے۔جے 2 تیار کرنے والے چینگدو ایئرکرافٹ ڈیزائن انسٹیٹیوٹ (سی اے ڈی آئی) کے ماہرین دنیا کے پہلے ایسے اسٹیلتھ طیارے کی تیاری پر کام کررہے ہیں،

جس میں 2 پائلٹ سفر کرسکیں گے، جبکہ یہ پہلے سے زیادہ جدید بھی ہوگا۔اس طیارے کا خاکہ بھی سامنے آیا ہے اور بتایا گیا کہ یہ ایک چھوٹے، ارلی وارننگ جنگی طیارے کا کام کرے گا۔اس میں نشستیں پہلو بہ پہلو ہوں گی اور اس سے دونوں پائلٹس کو بات چیت میں آسانی کے ساتھ معلومات موثر طریقے سے شیئر کرنے میں مدد ملے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ نیا طیارہ ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس ہوگا مگر اسے بمبار کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ ایک حقیقی بمبار طیارہ نہیں ہوگا، اس کی اسٹیلتھ اور تیزرفتاری کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوگا کہ میزائلوں کی بجائے صرف ہوا سے ہوا پر مار کرنے والے ہلکے بموں کو ترجیح دی جائے۔ہوا سے زمین اور ہوا سے سمندر پر مار کرنے والے بھاری میزائلوں کو طیارے کے پروں میں نصب کیا جاتا ہے جس سے اسٹیلتھ صلاحیت کافی متاثر ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق بھاری ہتھیاروں کو لے کر جانے والے لڑاکا طیارے آسانی سے فضائی دفاعی نظام میں نظر آجاتے ہیں۔ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے فوجی ماہر سونگ زونگ پنگ کا کہنا تھا کہ جے 20 کو مختلف ورڑن میں اپ گریڈ کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ مضبوط ڈیٹکشن صلاحیت، ملٹی چینیل انٹیلی جنس سے منسلک اور الیکٹرونک وار فیئر انفارمیشن کی گنجائش رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2 نشستوں کے ڈیزائن میں نئے طیاروں کی تیاری میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ طیارے کی ساخت میں نمایاں تبدیلیاں لانی ہوں گی، جو کہ اسے جے 20 کا ایک مختلف ماڈل بنائیں گی۔سی اے ڈی آئی اور اس کی ذیلی کمپنی شیان یانگ ایئرکرافٹ ڈیززائن انسٹیٹوٹ جس نے جے 15 تیار کیا، ایسے نئی نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری پر کام کررہی ہیں جو امریکا کے ایف 35 کے مقابلے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…