پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل سے ڈیل ایران کی وجہ سے نہیں کی،متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے حقیقت بیان کرتے ہوئے ترکی کو دوہرے معیار کا حامل قرار دیدیا

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے نہیں کیا ہے۔اس نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی امن ڈیل پر تنقید مسترد کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یہ ڈیل ایران کے بارے میں نہیں،یہ یو اے ای، اسرائیل اور امریکا سے متعلق ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ اس کا کسی بھی طرح یہ مطلب نہیں کہ اس کے ذریعے ایران کے خلاف کسی طرح کی کوئی گروپ بندی کی جارہی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس سمجھوتے سے متعلق یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ اس کے ذریعے ایران کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور دنیا میں اس کو مزید تنہائی کا شکار کرنا چاہتے ہیں لیکن انور قرقاش نے اپنے ملک کے بارے میں ایسے کسی تاثر کی نفی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای اپنے ہمسایہ ملک کو اشتعال نہیں دلانا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت ہی پیچیدہ ہیں۔ہمارے اپنے کچھ تحفظات ہیں مگر اس کے باوجود ہم محسوس کرتے ہیں کہ اس کے ساتھ متنازع امور کو سفارت کاری کے ذریعے طے کیا جانا چاہیے اور کشیدگی نہیں ہونی چاہیے۔اماراتی وزیر خارجہ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے یو اے ای سے سفارتی تعلقات معطل کرنے کے دھمکی آمیز بیان کو بھی مسترد کردیا ہے اور اس کو دہرے معیار کا حامل قرار دیا ہے کیونکہ ان کے بہ قول ترکی نے توخود اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور سیاسی تعلقات قائم کررکھے ہیں۔انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ترکی میں ہر سال پانچ لاکھ سے زیادہ اسرائیلی سیاح آتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سالانہ تجارت کا حجم دو ارب ڈالر ہے۔اسرائیل میں ترکی کا سفارت خانہ کھلا ہوا ہے۔اس صورت حال میں،میں تو خود سے یہ سوال کرتا ہوں کہ کیا یہ اصولی مقف ہے یا نہیں۔انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطینی علاقوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے معاملے پر بہت تشویش لاحق تھی۔اس تصوراتی اعلامیے کے ذریعے ہم کم سے کم مذاکرات کو جگہ دینے کے تو قابل ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…