ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کر کے عرب امارات نے خود کو مزاحمتی حلقوں کے لیے قانونی اور آسان ہدف بنا لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سخت گیر ایرانی اخبارنے صفحہ اول پر شائع کیے گئے ادارتی تبصرے میں لکھا کہ متحدہ عرب امارات کی فلسطینی عوام سے بڑی غداری۔ اس چھوٹے، متمول ملک، جو اپنی سکیورٹی کے لیے بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، کو ایک
قانونی اور آسان ہدف بنا دے گی۔یاد رہے مذکورہ اخبار کے چیف ایڈیٹر کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مقرر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے پر ایران متحدہ عرب امارات پر دھاوا بھی بول سکتا ہے، ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیل امارات معاہدے کی مذمت کی، اسے غداری قرار دیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔