نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو مژدہ سنایا ہے کہ حکومت تین اقسام کی کرونا ویکسین کے تجربات جاری رکھے ہوئے ہے۔ جلد ان کی بڑی مقدار تیار کی جائے گی اور ہر بھارتی تک پہنچائی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ان کا ملک اس وقت بڑے پیمانے پر انسدادکروناویکسین کی تیاری کر رہا ہے۔ جب سائنس دانوں نے آگے
بڑھانے کی منظوری دی تو ہم ان کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک یا دو ویکسینوں کی جانچ نہیں کی جا رہی ہے بلکہ بھارت میں تین ویکسینوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر پیداوار کے علاوہ ہر ہندوستانی میں کم سے کم وقت میں ویکسین تقسیم کرنے کا روڈ میپ تیار ہے۔مودی نے مزید کہا کہ ملک بڑی مقدار میں یہ ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔