بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

القدس اللہ کا شہر، اسرائیل سے دوستی کرنے والے غدار ہیں،عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس کے ایک سرکردہ عیسائی پادری اور القدس عالمی کمیٹی برائے امن و انصاف کے سربراہ پوپ مینوئل مسلم نے کہا ہے کہ القدس خدا کا شہر ہے۔ کوئی بھی اسے ترک نہیں کرسکتا ہے۔

اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کرنے والوں کا فلسطینیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فادر مسلم کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر شائع ایک بیان میں یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب گذشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ مانویل مسلم نے مزید کہا کہ ہم القدس کو صہیونیوں اور اس کے بے وقوف دوستوں کے ہاتھوں پامال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہ القدس دنیا کے تمام خطوں میں خدا ، عرب ، مسلمان ، عیسائی اور آزاد فلسطینیوں کا شہر ہے۔ کوئی بھی القدس کو ہم سے نہیں چھین سکتا ہم اس کے وقار ، تقدس ، خوبصورتی ، تاریخ ، تشخص یا قومی جہت کو نظرانداز نہیں کریں گے۔فادر مسلم نے مزید کہا کہ ہم القدس کو فلسطینیوں سے چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسرائیل اور اس کے تمام دوست ملک کر فلسطینی قوم کو القدس سے محروم نہیں کرسکتے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیقیام کی مذمت کی اور اسے فلسطینی قوم کے خلیجی ریاست کی کھلم کھلا دشمنی کا مظہر قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…