اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران فاروق قتل کیس ،بالآخر حکومت نے اپنا کام کرہی دیا؛ وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کےلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی سربرائی مےں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اور پولیس کے نمائندوں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی سید اور خالد شمیم تحقیقات کرے گی جبکہ معظم علی سے تفتیش میں برطانوی پولیس کی معاونت کرے گی ۔ وزارت داکلہ نے جے آئی تی کی تشکیل کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (آج) بدھ سے اپنے کام کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق ملزم محسن علی سید اور خالد شمیم کو 90 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کردیا گیا ہے