اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اپنے دورہ کراچی کے دوران شہرکے حالات کے مطابق ایک سخت پالیسی بیان دے سکتے ہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف نے پیرکے روز اپنادورہ کراچی منسوخ کردیاتھا ۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم چاہتے تھے کراچی کے دورہ سے قبل وہ پاک فوج کے سربراہ اس معاملے میں مشورہ کرلیں ۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف بدھ کے روز کراچی کادورہ کرینگے اوراس دوران ایک سخت قسم کاپالیسی بیان دیں گے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ اگرچہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری فوج کے بارے میں اپنے دیئے گئے بیان سے واپس آگئے ہیں تواس تناظرمیں سول ملڑی قیادت نے فیصلہ کیاہے کہ ان سے حالات کے مطابق نمٹاجائے ۔ذرائع نے بتایاکہ آصف زرداری کاایک اہم مالیاتی سپورٹراس وقت پریشانی میں ہے جس نے آصف زرداری سے سندھ حکومت کی زمین خریدی تھی ۔ذرائع نے یہ بتایاکہ رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد ،مبینہ کرپشن اوربیڈگورننس کے خلاف اپناآپریشن جاری رکھے گی ۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں مداخلت کے پیش نظر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کوپاکستان طلب کیاگیاہے اوران کوکہاگیاہے کہ وہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے خلاف مزیداہم کرداراداکریں اوراس معاملے کوعالمی سطح پراٹھائیں ۔