لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) لودھراں کے قریب جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کے تشدد سے خاتون کی حالت غیر ہو گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چک نمبر 386 ڈبلیو بی میں جنات نکالنے کیلئے جعلی عامل نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس کی
حالت غیر ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر میں درد ہونے کی وجہ سے اس کی ساس عامل کے پاس لے کر گئی جہاں پر جعلی عامل نے اس خاتون پر تھپڑوں اور ڈنڈے سے تشدد کیا۔ پولیس نے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔