جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

افغانستان, تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی خاتون جج کو نامزد

datetime 30  جون‬‮  2015 |

کابل(نیوزڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کے لیے کسی خاتون جج کو نامزد کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان جج ایسوسی ایشن کی سربراہ اور کم عمر افراد کی عدالت کی جج انیسہ رسولی کو سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔انیسہ رسولی کی نامزدگی کئی اسلامی گروپوں کی مخالفت کی وجہ سے ایک ماہ سے تاخیر کا شکار تھی۔خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد اور سیاستدانوں کے کابل میں ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے پہلی بار افغان سپریم کورٹ کے لیے کسی خاتون کو نامزد کیا ہے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لیے خاتون جج کو نامزد کرنے سے عدالتی نظام میں فرق نہیں آئے گا اور اس کےلئے انھیں علماء(اسلامی اسکالرز) کی مکمل حمایت حاصل ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام وزارتیں نائب وزیر کے طور پر خواتین کو منتخب کریں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر کام کا ا?غاز کرنے کے لیے انیسہ رسولی کو ابھی افغان پارلیمنٹ سے منظوری کی ضرورت ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…