لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں بعض رہنماﺅں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی ذمہ داران سے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا کی طرف سے پارٹی سے راستے جدا کرنے کے اعلان کے بعد صمصام بخاری ،طارق انیس سمیت دیگر رہنماﺅں کے پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں جانے کی مبینہ اطلاعات کا بلاول بھٹو نے نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی صوبائی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے قابل اعتماد رہنماﺅں سے بھی تمام تر صورتحال بارے آگاہی حاصل کر کے رپورٹ منگوا لی ہے جس کے بعد آئندہ کے فیصلے کئے جانے کا امکا ن ہے ۔ یاد رہے کہ اشرف سوہنا نے منظور وٹو سے اختلافات کے باعث پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔