بیجنگ(این این آئی ) امریکی وفد کی جانب سے تائیوان کے تاریخی دورے کی تکمیل کے بعد چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہ آگ سے نہ کھیلے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحت کے سربراہ الیکس آذر نے تائیوان کا تین روزہ دورہ مکمل کیا اس دوران انہوں نے چین کی اس وبا سے سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کی اور کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے ناپسندیدہ تائیوان کے سابق صدر کے مزار پر تشریف لائے تھے۔بیجنگ نے اس
دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وہ کسی بھی بہانے سے امریکا اور تائیوان کے مابین سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور پر امریکا میں کچھ لوگوں کو فریب میں نہیں رہنا چاہیے، جو آگ سے کھیلتے ہیں وہ جل جاتے ہیں، میں تائیوان کے حکام کو بھی یاد دلانا چاہوں گا کہ وہ دوسروں کے تابع نہ ہوں۔