اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں تیزی آ گئی چمن میں گرفتار دو ملزموں محسن اور خالد سے انکوائری کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے ۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے اور حساس ادارے کے افسران شامل ہوں گے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کے دوران دونوں ملزم ایف آئی اے کی تحویل میں ہی رہیں گے ۔ اسکاٹ لینڈیارڈ کی دو رکنی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے جسے حکومت نے کراچی سے گرفتار کیے جانے والے ملزم معظم علی سے انکوائری کی اجازت دی ہے ۔ تاہم برطانوی ٹیم گرفتار ملزم محسن علی اور خالد شمیم سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے جس کےلئے وزارت داخلہ نے انہیں الگ سے درخواست دینے کو کہا ہے ۔ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان نے تین ملزم گرفتار کیے ہیں۔ محسن علی اور خالد شمیم پر عمران فاروق کو قتل کرنے اور معظم علی پر انہیں لندن بھجوانے اور رقم فراہم کرنے کے الزامات ہیں ۔ ایک ملزم کاشف تاحال مفرور ہے۔
۔
عمران فاروق قتل کیس ،بالآخر حکومت نے اپنا کام کرہی دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں