ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عثمان بزدار کیخلاف نیب تحقیقات کا دائرہ بڑھ کر اثاثوں کی چھان بین تک پہنچ گیا،کتنی جائیدادیں خریدیں یا لیز پر لیں؟ تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی‎

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب تحقیقات شراب کے لائسنس سے آگے نکل کر اثاثوں کی چھان بین تک جاپہنچی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے عثمان بزدار سے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں، عثمان بزدارسے جنوبی پنجاب میں مختلف ناموں سے

جائیداد خریدنےکا سوال کیا، رشتہ داروں کے نام پرجائیدادیں بنانے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، وزیراعلیٰ نے نیب کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا جس پر نیب نے عثمان بزدار کو 18 اگست کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےقومی احتساب بیورو(نیب) کی تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نیب لاہور کی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سوالات کیے۔ وزیراعلیٰ سے جنوبی پنجاب میں مختلف ناموں سےجائیداد خریدنے اور رشتہ داروں کے نام پر جائیدادیں بنانے کے الزام میں بھی پوچھ گچھ کی گئی، نیب نے وزیراعلیٰ اور ان کے اہل خانہ کی جائیدادوں کاریکارڈ بھی طلب کیا کہ کتنی جائیدادیں خریدیں یا لیز پر لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سے پوچھا گیا کہ کیا سی ایم پالیسی 2009ء کے مطابق نجی ہوٹل کو لائسنس جاری ہوا؟ جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں نہیں تھا کہ خلاف قانون اور خلاف ضابطہ لائسنس جاری ہوا لیکن جیسے ہی علم میں آیا نوٹس لےکر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیب جو بھی ریکارڈ مانگے گا فراہم کروں گا اور جب بلائیں گے پیش ہوں گا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نیب حکام نے یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ کے علم میں ہے کہ نجی ہوٹل کےلیے 5 کروڑ روپے رشوت وصول کی گئی؟ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے علم میں نہیں کہ کس نے کتنی رشوت لی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہرسوال پرکہتے رہے کہ اس بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے جب کہ انہوں نے سوالات کے جواب دینے کے لیے وقت مانگاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…