ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

بڑے شہر میں  پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے 15 اگست کو پرائیویٹ سکولز کھولنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہر ہ (این این آئی) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ نے15 اگست کو پرائیویٹ سکولز کھولنے کا فیصلہ کر دیاحکومت 15اگست کو پرائیویٹ سکولز منجمنٹ کے ساتھ بھر پورتعاون کرکے تعلیم سب کیلئے کے نعرے کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں سعید درانی نامی شخص کا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ کا جنرل سیکرٹری ہے اور نہ ان کو

پین نوشہرہ کی پالیسی بیان جاری کرنے کا کوئی اختیار حاصل ہے ۔ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ کے ضلعی صدر قاضی فضل حکیم نے الہدیٰ سکول اینڈ کالج میں اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع نوشہرہ بھر کے سکول مالکان اور پرنسپلز بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کے قیمتی وقت کے ضیاع پر سخت پریشان ہیں اور والدین پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اس اقدام کو سہراتے ہیں والدین بھی چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے جلد از جلد کھولیں جائیں تاکہ طلبا و طالبات کا مزید وقت ضائع نہ ہو اور طلبا و طالبات کا تعلیمی و تربیتی سلسلہ جاری رہے کیونکہ سکولز بند ہونے سے طلبا کا بے راہ روی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز سمیت دیگر اداروں کے لیے حکومت نے ایس او پیز کرکے کھول دئیے ہیں تو حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیوں کتراتی ہے اور آخر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیا قباحت ہے انہوں نے وفاقی ، خیبر پختونخواہ حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھولنے کیلئے جلد از جلد ایس او پیز تیار کریں تاکہ طلبا و طالبات کا مزید قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور پاکستان علم کے حصول میں پہلی نمبر پر رہے ۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…