لاہور( این این ائی )کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی پر تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سےکل اہم فیصلوں کا امکان ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور سکولزایجوکیشن نے ہوم ورک مکمل کر لیا۔ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
جبکہ سکولزایجوکیشن نے وفاق کے فیصلے کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس میں تمام تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا جس میںراجہ یاسر ہمایوں اور مراد راس اپنے اپنے محکموں کے ایس او پیز پیش کریں گے ۔ 8 جولائی کو منعقدہ کانفرنس نے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔