اسلام آباد (این این آئی) امریکی جریدے نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے 2 ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کرونا پر 80 فیصد قابو پایا ہے۔امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان کے اقدامات پر خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں
وزیر اعظم کے اقدامات و فیصلوں کی بھی تعریف کی بھی ہے۔جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 ماہ میں ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد خاطر خواہ کم ہوئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نے 2 ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کرونا پر 80 فیصد قابو پایا ہے۔