ہر شخص کو 24گھنٹو ں کے دوران صرف کتنا گوشت کھانا چاہیے ورنہ کونسی بیماریاں لگ سکتی ہیں؟ ماہرین کا کا انتباہ جاری

31  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک پی این آئی )بڑی عید پر ہر طرف بڑے بڑے پکوان سج جاتے ہیں اور عوام کی ساری توجہ گوشت کھانے پر ہوتی ہے لیکن زیادہ گوشت کھانا جسمانی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ایک فرد کو دن کے 24گھنٹوں میں کتنا گوشت کھانا چاہیے

اور زیادہ گوشت کھانے سے کون سے مسائل جنم لےسکتے ہیں، عید سے پہلے یہ ضرور جان لیں اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق بڑی عید کے دن قربانی کا گوشت ہر کسی کو جلد از جلد مزے مزے کے پکوان بنانے اور دعوتیں کرنے کے جتن میں مصروف رکھتا ہے۔لیکن آپ کو معلوم ہے کہ انسان کو 24 گھنٹوں میں صرف آدھا پاؤ سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے ورنہ آپ کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور عید کا مزہ بھی خراب ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے کلینیکل ڈائٹیشن ثنا اصفر کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص طور پر احتیاط کرنی ہے کیونکہ بسیار خوری آپ کو تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرنا اور اچھی طرح پکانا بھی نہایت ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…