اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ سے دوبارہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن پولیس کے افسران عمران فاروق کی بیوہ سے ملاقات کے لئے ان کے گھر گئے اور انھیں پاکستان میں ملزمان سے تفتیش سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق کی بیوہ سے دوبارہ بیان ریکارڈ کروانے کا کہا تاہم شمائلہ عمران کا کہنا تھا کہ میں ابھی دبائو میں ہوں، اس لئے تھوڑا وقت دیا جائے۔ واضع رہے کہ عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ اس کیس کی سب سے اہم گواہ ہیں۔ ان سے حاصل ہونے والی معلومات سے کیس کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔