نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 48916 نئے متاثرین کی تصدیق ہوگئی ہے۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران757 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 1336861 ہو گئی ہے جن میں سے 4،56071 افراد اب بھی فعال متاثرین کے زمرے میں ہیں۔اب تک انڈیا میں اس وائرس سے 31358 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔