اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت کی دہشت گردی کی کارروائیاں،پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑے اقدام کافیصلہ-بھارتی سرگرمیوں اور مداخلت کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ دفتر خارجہ میں ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل دونوں عالمی فورمز پر بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے جو وزیراعظم نواز شریف اور خارجہ امور کی ٹیم سے مشاورت کریں گی۔ اجلاس میں بی بی سی کی رپورٹ، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے لندن پولیس کو بیانات اور بھارت کی
مزیدپڑھیئے :،مصری خاتون کے رحم میں 27 بچوں کی موجودگی کا انکشاف، ڈاکٹر چکراگئے ،
جانب سے پاکستان کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ بھارت کی جانب سے ایم کیو ایم کو فنڈنگ اور کارکنوں کو تربیت کے الزامات بی بی سی کی حالیہ رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنماء طارق میر نے بھی اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ بھارت ایم کیو ایم کو فنڈنگ کرتا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے حقائق پر مبنی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔