پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کھانے کا آغاز سبزی یا چکن ،وزن میں کمی کے لئے مفید،طبی ماہرین

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)آپ کے دسترخوان پر اگر انواع و اقسام کے کھانے موجود ہیں تو یاد رکھئیے کہ آپ کا ہاتھ پہلے نشاستہ دار کھانوں مثلا روٹی یا چاول کی طرف نہیں بڑھنا چاہیئے، کیونکہ طبی ماہرین نے تجویز کیا ہے آپ کے کھانا کھانے کی ترتیب آپ کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔امریکی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کھانے کی شروعات اگر سبزی اور چکن کے ساتھ کی جائے، اور بعد میں روٹی یا چاول کھا لیے جائیں تو کھانے کی اس ترتیب کے ساتھ ناصرف وزن کو کم کیا جا سکتا ہے بلکہ ہماری اچھی صحت کا راز بھی کھانے کی اسی ترتیب میں پوشیدہ ہو سکتا ہے۔نئی تحقیق کے نتائج سے ماہرین کو پتہ چلا کہ سبزی اور چکن کے بعد کاربو ہائیڈریٹس یا نشاستے دار غذا کھانے سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے، اس کے مقابلے میں کہ کھانا روٹی یا چاول سے شروع کریں اور پروٹین یا لحمیات پر ختم کریں۔اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پروٹین خون کے بہاو میں نشاستہ دار غذا سے چینی کے اخراج کو سست کرتی ہے اور خون میں گلوکوز کی سطح میں اچانک اضافے اور کمی کو روکتی ہے اور ساتھ ہی شدید بھوک کو کنٹرول کرتی ہے۔تحقیق کاروں کے مطابق یہ نتائج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خاص اہمیت کےحامل ہیں، جن کے لیے کھانے کے بعد خون میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا بےحد ضروری ہے۔ذیا بیطس کا مرض ہارمون انسولین میں بے قاعدگی کی وجہ سے ہو جاتا ہے



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…