کراچی(آن لائن)ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق سیکٹر جام شورو کی طرف سے مٹیاری میں “کرونا سے محفوظ سفر” کے عنوان پر ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس مہم میں ڈرائیور حضرات اور مسافروں کو سفر کے دوران کرونا سے
بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا اور سیکٹر جامشورو کی جانب سے سینیٹائزر, ماسک, ہینڈ گلووز،صابن،کرونا سے متعلق پمفلیٹ اور دیگر اشیائ� کی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لائن آفیسر سیکٹر جامشورو عابد علی اور ایڈمن آفیسر مٹیاری جمال شیخ نے کہا کہ آج کا ہمارا یہ پروگرام ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی سائوتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایت پر زیر نگرانی سیکٹر کمانڈر زاہد نذیر کے منعقد کیا جا رہا ہے۔جس میں ہماری کوشش ہے کہ ڈرائیور حضرات اور مسافروں کو روڈ سیفٹی کے قوانین کی بریفنگ کے ساتھ ساتھ کرونا جیسی وبا کے متعلق دوران سفر طے شدہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے اور دوسروں کے سفر کو محفوظ کرنے جیسی معلومات فراہم کریں