اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم پیر کی صبح اسلام آباد پہنچ گئی ہے وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ چھ یا سات ارکان کی ٹیم کی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے یا اسلام آباد میں موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ وزارتِ داخلہ کی بار بار وضاحت کے باوجود نجانے کیوں ایسی بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں؟ترجمان کے مطابق وزارتِ داخلہ اس حساس مسئلے میں تمام امور سے میڈیا کو آگاہ رکھے گی مسئلے پر بلا جواز قیاس آرائی اور غیر مصدقہ خبروں کی تشہیر سے اجتناب کیا جائے۔