جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو سامنے آگئی ؟گلوکارہ کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی ،وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئےبڑا حکم جاری کر دیا

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک ریکارڈنگ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پرگلوکارہ گل پانڑا کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی

جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اس ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے پوچھا ہے کہ گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی؟اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ نے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔گلوکارہ گل پانڑا سے متعلق تنازعات اس سے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں، نومبر 2 2017 میں انہیں ایک کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس جاری ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔گل پانڑا زیادہ تر پشتو میں گاتی ہیں مگر انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے لیے فارسی کا مشہور گیت گا کر بھی شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ انہوں نے اپنے انداز میں ایک پنجابی گانا بھی گایا جو بے حد پسند کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…