اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک روس تعلقات میں مزید پیش رفت کی توقع،وزیراعظم نوازشریف جلد روس کا دورہ کررہے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف ماسکو میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کرینگے جبکہ اس دورے کے دوران روسی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں اس سلسلے میں پاک روس سفارتی اہلکار مسلسل رابطوں میں مصروف ہیں۔5 جولائی کو وزیر اعظم نواز شریف ناروے میں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دو روز قیام کے بعد روس کے دارالحکومت ماسکو جائیں گے جہاں وہ ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے،اس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف عیدالفطر سعودی عرب میں منائیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے عید کے دوسرے روز پاکستان واپس آئیں گے۔





















